ممبئی 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی بس ہرتال آج چوتھے دن میں داخل ہوگئی۔ احتجاجی ورکرز اور ٹرانسپورٹ مینجمنٹ کے درمیان بات چیت آج بھی تعطل کا شکار ہوگئی اور دونوں اپنے اپنے موقف پر اٹل دکھائی دیتے ہیں۔ کئی لاکھ مسافرین دوسرے خانگی ٹرانسپورٹ، آٹو رکشا اور ٹیکسی کے ذریعہ سفر پر مجبور ہوگئے اور بیسٹ بسوں کی عدم موجودگی کے باعث اُن کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں پی آئی ایل داخل کی گئی ہے۔