بمباری میں تباہ بک اسٹور دوبارہ کھل گیا

   

غزہ سٹی : گذشتہ برس غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہر میں رطب ویابس کی تباہی کے جو ہولناک مناظر عالمی ذرائع کے توسط سے دنیا تک پہنچے ان میں ایک نمایاں نام شہر کے مشہور بک اسٹور مکتبہ منصور کا بھی تھا۔جمعرات کے روز اس بک اسٹور کے دوبارہ کھلنے پر کتب خانے کا مالک سمیر منصور اور ان کے بہی خواہوں کی بڑی تعداد فرط جذبات سے مغلوب ہو کر خوشیاں منا رہی ہے۔ایک لاکھ کتابوں کے ساتھ خاک اور راکھ کا ڈھیر بن جانے والا یہ بک اسٹور 2000ء سے شہر کی تین بڑی جامعات کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ کتابوں کے شائقین کی توجہ کا بھی مرکز تھا۔یاد رہے غزہ کی پٹی 2007ء سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیر نگین ہے۔