پونے ۔ہندوستان کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ ٹیم جسپریت بمراہ جیسے فاسٹ بولرکو آرام دینے پر غور کرے گی لیکن یہ صرف پونے میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے نتیجہ پر منحصر ہے۔ بمراہ نے گھر پر لگاتار تین ٹسٹ کھیلے ہیں اور وہ ہندوستانی فاسٹ بولنگ شعبہ کے ایک اہم رکن ہیں، جو پہلے ہی زخمی اور اب صحت یاب ہونے والے محمد سمیع کی عدم موجودگی کی وجہ سے کام کے بوجھ کا شکار ہے۔آسٹریلیا میں پانچ ٹسٹ ہونے والے ہیں، گمبھیر سے بمراہ کے کام کے بوجھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ایک بار سیریز ختم ہونے کے بعد ہمارے پاس آسٹریلیا میں ٹسٹ شروع ہونے میں 10یا 12 دن باقی ہیں۔ اس لیے ہمارے فاسٹ بولروں کے لیے بھی کافی وقفہ ہے لیکن ہم اس ٹسٹ میچ کے بعد بھی نگرانی کریں گے جہاں جسپریت بمراہ کو آرام دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا لیکن یہ صرف جسپریت بمراہ کے بارے میں نہیں ہے یہ تمام فاسٹ بولروں کے بارے میں بھی ہے۔ ہم انہیں تازہ دم رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس آسٹریلیا کا ایک طویل اور اہم دورہ ہے لیکن کام کا بوجھ کے لئے انتظامیہ یقینی طور پر اس بات پر منحصر رہے کہ اس ٹسٹ میچ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے اور اس ٹسٹ میچ میں انہوں نے کتنی بولنگ کی ہے۔گمبھیر نے تصدیق کی کہ پونے ٹسٹ میچ کے لئے جو حکمت عملیاں ہیں اس میں ہندوستان کو شبمن گل اور رشبھ پنت دونوں دستیاب ہیں جبکہ پنت وکٹ کیپنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔ان حالات میں امید کی جارہی ہے کہ پونے ٹسٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں اہم تبدیلیا ں کی جائیں گی اور مقابلے میں کامیابی کے منصوبے کو اختیار کیا جائے گا۔