بمراہ کے خلاف ہمارے عالمی معیار کے بیٹرس پرعزم :کیری

   

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ایلکس کیری نے منگل کوکہا کہ آسٹریلوی ٹیم ایک متحد گروپ ہے اور ان کے عالمی معیار کے بیٹرس ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر منصوبے بنائیں گے، جو یہاں ہونے والے گلابی گیند کے ٹسٹ میں ان کا سامنا کریں گے۔ پرتھ میں بارڈر۔گواسکر ٹرافی سیریزکے افتتاحی میچ میں، ہندوستان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے295 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی، جس میں بمراہ (پہلی اننگز میں 5/30 اور دوسری میں 3/42) نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا تھا۔ اس بڑی شکست کے بعد آسٹریلیا کو اپنی بیٹنگ کی خامیوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے مشہور بولنگ شعبہ کے پاس کرنے کے لیے بہت زیادہ کام تھا۔کیری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: وہ (بمراہ) یقیناً ایک شاندار بولر ہیں اور کئی سالوں سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمارے بیٹرس بھی عالمی معیارکے ہیں اور ہمیشہ حل تلاش کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں اب دیکھ لیا ہے اور امید ہے کہ ان کے ابتدائی اسپیلزکو بہتر طریقے سے سنبھال سکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا: ہم نے دیکھا کہ ٹریوس ہیڈ نے دوسری اننگز میں اچھے طریقے سے جوابی حملہ کیا۔ مجھے اپنے بیٹرس پر اعتماد ہے کہ وہ نہ صرف بمراہ کے خلاف بلکہ دیگر نئے بولروں کے خلاف بھی بہتر مظاہرہ کریں گے، جنہوں نے اچھی بولنگ کی ہے۔ یادرہے کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان دوسرا ٹسٹ جمعہ کو شروع ہوگا۔