چینائی ۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرنٹ بولٹ نے ممبئی انڈینس کے اپنے ساتھی بولر جسپریت بمرا کو آخری اوورس کا بہترین بولر قرار دیا اور کہا کہ ہندوستانی بولر کی شاندار بولنگ کی وجہ سے میرا کام آسان ہوا ہے۔ حیدرآباد کے خلاف بمرا نے اپنے چار اوورس میں صرف 14 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ بمرا اور بولٹ ممبئی انڈینس کے لئے شاندار فاسٹ بولرس کی جوڑی ثابت ہو رہی ہے۔