اس معاملے میں دہلی پولیس کی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہے
نئی دہلی۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق قومی درالحکومت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراس وقت سخت چوکسی کردی گئی جب لندن روانہ ہونے والی ائیرانڈیا کی پروازکوجمعہ کی رات کو بم سے اڑادینے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
دہلی پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ”ہمیں لندن کے لئے روانہ ہونے والی پروازکے متعلق بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ جمعرات کی رات10:30بجے دہلی کے مضافات میں رانہوالا پولیس اسڈیشن کے لینڈ لائن پر ایک فون کال موصول ہوا تھا۔
امریکہ میں 9/11کو پیش ائے حملے کے طرز لندن کو جانے والے ہندوستانی پرواز کو بھی اڑادیاجائے گا“۔اس معاملے میں دہلی پولیس کی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دہلی ائیرپورٹ پر حملہ کرنے کی دھمکی کے بعد جمعہ کے روز ابتدائی اوقات سے ہی سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاتھا۔ ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ پرتاب سنگھ نے ٹوئٹ کیاکہ ”سفر چوکسی کی وجہہ ائیرپورٹ پر حملہ کا ایس ایف جے کا کال ہے‘ ائیرپورٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کی جارہی ہے۔
جو ائی جی ائی سے پرواز کرنے والے ہیں انہیں اپنے گھر سے جلد نکلنے کی درخواست کی جاتی ہے“