حیدرآباد 31 اگست ( سیاست نیوز ) : شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک کار نے دہشت مچادی ۔ ایک تیز رفتار کار نے پارک کی ہوئی کاروں کو ٹکر دے کر شدید نقصان پہونچایا جب کہ اس فارچیونر گاڑی کی زد میں آکر ایک آٹو بھی تباہ ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس کار ڈرائیور کی نشاندہی کرلی جو ایک کم عمر لڑکا بتایا گیا ہے ۔ نقصان کا اندازہ لگاتے ہوئے پولیس نے کم عمر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ۔ ایک کمرشیل کامپلکس کے پارکنگ میں موجودہ پانچ کاروں کو ٹکر دینے کے بعد گاڑی الٹ گئی ۔ اس فارچیونر گاڑی کو ایک کم عمر لڑکا چلا رہا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے سڑک پر ٹریفک کو بحال کرنے اقدامات کئے اور بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔ ع