حیدرآباد: بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک جونیر آرٹسٹ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ 37 سالہ ببیتا جو اندرا نگر بنجارہ ہلز میں رہتی تھی۔ اس خاتون نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق ببیتا پیشہ سے جونیر آرٹسٹ تھی جو گزشتہ چند روز سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھی۔ شوہر سے طلاق کے بعد ببیتا دو بچوں کے ساتھ رہتی تھی اور ان کی نگہداشت اور پرورش کی ذمہ داری اس خاتون پر تھی۔ گزشتہ چند روز سے یہ خاتون مالی پریشانیوں کا شکار ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔