بنجارہ ہلز میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

   


حیدرآباد : یکم / جنوری (سیاست نیوز) نئے سال کے پہلے دن ہی شہر میں سڑک حادثات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ رات دیر گئے علاقہ بنجارہ ہلز میں دو افراد کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اتوار کی صبح ایک آر ٹی سی بس نے ایک معمر جوڑے کو روند دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بوئن پلی چوراہے پر 65 سالہ تلسی داس اور اس کی بیوی 62 سالہ راجہ منی اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے گچی باؤلی کیلئے جانے کی کوشش کررہے تھے اور اس سلسلہ میں بوئن پلی چوراہے پر سڑک عبور کررہے تھے ۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی جیڈی میٹلہ بس ڈپو سے وابستہ ایک بس نے اس جوڑے کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں تلسی داس اور راج منی برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس بوئن پلی نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ گاندھی کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔