حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے کریم نگر پارلیمانی حلقہ کے دورہ کے دوران چرلہ پلی کے مقام پر کام کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ بنڈی سنجے نے کام کرنے والے گروپ میں کم عمر لڑکی کو دیکھتے ہی اپنی کار روک دی۔ لڑکی اور اس کے گھر والوں کے حالات معلوم کئے۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ ایس ایس سی پاس ہے، گھر کے حالات کی وجہ سے وہ کام کرنے پر مجبور ہے۔