حیدرآباد 3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے رات دیر گئے منوگوڑ جانے سے روک دیا اور گرفتار کر کے بی جے پی آفس منتقل کردیا ۔ منوگوڑ میں ٹی آر ایس کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے امیدوار راج گوپال ریڈی نے احتجاج کیا ۔ پولیس نے بی جے پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ۔ بنڈی سنجے بی جے پی کارکنوں سے اظہار یگانگت کیلئے منوگوڑ روانہ ہونے کا اعلان کیا اورچل پڑے۔ پولیس نے عبداللہ پور میٹ میں روک لیا اور حراست میں لے لیا ۔ بی جے پی کارکن سڑک پر احتجاج کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سنجے کو منوگوڑ جانے کی اجازت دی جائے۔ پولیس نے ابتداء میں بنڈی سنجے کو عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور آج صبح بی جے پی آفس چھوڑ دیا گیا ۔ر