بنڈی سنجے کیخلاف کارروائی کرنے کے ٹی آر کا مطالبہ

   

حیدرآباد 11 اگست (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آڑ نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ، جنہوں نے لوک سبھا میں چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے ۔ ٹوئیٹر پر کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس ایم پی راہول گاندھی کو وزیراعظم کے خلاف ریمارک پر رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا۔ تلنگانہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے چیف منسٹر کے خلاف لوک سبھا میں اہانت آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں۔ اس پر بی جے پی کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بنڈی سنجے نے کے سی آر کے خلاف ریمار ک کیا تھا کہ وہ رات بھر پیتے ہیں اور دن بھر سوتے ہیں، اسکے علاوہ انہوں نے کے سی آر خاندان کو نشانہ بنایا ۔