حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے افراد خاندان کے ساتھ ملاقات کی۔ پارلیمنٹ ہاوز میں بنڈی سنجے نے اپنی اہلیہ اور دو فرزندان کا وزیر اعظم سے تعارف کرایا۔ وزیر اعظم نے بنڈی سنجے کے لڑکوں سے ان کی تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نے بچوں کو اپنے والد کی طرح عوامی خدمت کے ذریعہ نام پیدا کرنے کی نصیحت کی۔
