بنڈی سنجے کی پانچویں مرحلہ کی پرجاسنگرام یاترا

   

حیدرآباد۔17 ۔نومبر(یواین آئی) حکومت کی ناکامیوں کواجاگرکرنے ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے پرجاسنگرام یاترا کے پانچویں مرحلہ کیلئے تیار ہیں۔مدھول سے کریم نگر یہ یاترا جاری رہے گی۔اس کا آغاز 28نومبر کو بھینسہ سے ہوگاجہاں جلسہ منعقد کیاجائے گا۔یاترا کا مقصد پارٹی کو مستحکم بنانا ہے ۔ یاترا میں بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹر ‘ لیڈران بھی شرکت کرکے حکومت پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ یاترا کے دوران وہ عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے ۔ بنڈی سنجے نے قبل ازیں چارمرحلوں میں پرجاسنگرام یاترا کی تھی اور 46 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیاتھا۔ منوگوڑو ضمنی انتخاب کے سبب انہوں نے قبل ازیں یاترا کے پانچویں مرحلہ کو ملتوی کردیاتھا۔