بنڈی سنجے کے ٹوئیٹ پر کے ٹی آر کا کرارہ جوابی ٹوئیٹ

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ کے ہر شہری کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کیلئے مہم شروع کرنے بی جے پی کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بی جے پی کو ٹیوٹر پر کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت تشکیل پانے کے بعد ملک کے ہر شہری کے بینک کھاتوں میں فی کس 15 لاکھ روپئے جمع کئے جائیں گے ۔ بی جے پی حکومت کے 7 سال مکمل ہوچکے ہیں ۔ مگر تلنگانہ کے کسی بھی شہری کے بینک اکاونٹ میں آج تک 15 لاکھ روپئے جمع نہیں ہوئے ۔ لہذا وہ تلنگانہ بی جے پی قائدین کو مشورہ دیتے ہیں تلنگانہ عوام کی طرف سے ایک خصوصی مہم شروع کریں ۔ وزیراعظم کو درخواستیں روانہ کرتے ہوئے ہر شہری کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپئے جمع کرانے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ بنائے ۔ شائد بی جے پی کی جانب سے یہ مہم شروع کی گئی تو ریاست کے تمام اہل افراد کے جن دھن کھاتوں میں 15 لاکھ جمع ہوں گے ۔ واضح رہے کے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کو فائدہ پہونچانے کے لیے وہ عوام سے درخواستیں وصول کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو روانہ کریں گے جس کے جواب میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کے ٹی ار نے تلنگانہ عوام کے بینک کھاتوں میں فی کس 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کی خصوصی مہم شروع کرنے کا بھی تلنگانہ کے بی جے پی قائدین کو مشورہ دیا ہے ۔۔N