بنڈی نہ ہٹانے پر 30 ہزار کے آم لوٹ لئے گئے

,

   

٭ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں درجنوں افراد کو دہلی کے جگت پوری علاقہ میں ایک پھل فروش کے پاس سے آم لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پھل فروش ’چھوٹے‘ نے کہا کہ چند لوگ اُس کے پاس آئے اوراسے اپنی بنڈی وہاں سے ہٹالے جانے کی ہدایت دی ۔ جیسے ہی آس پاس کھڑے لوگوں نے یہ سنا سب اس کے پھلوں پر ٹوٹ پڑے ۔ کیا راہرو اور کیا آٹو رکشا ڈرائیور سب نے کھلی کریٹوں سے آم چرالئے ۔ پھل والے کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس 15 کریٹ بھر کر آم تھے جس کی قیمت 30 ہزار روپئے ہوسکتی ہے ۔ بعد میں 43 سالہ پھول فروش کی شکایت پر پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ بعض لوگوں نے اس کی رقمی مدد بھی کی ہے ۔