مدناپور : مغربی بنگال کے ضلع مغربی مدناپور میں ایک سرکاری زیرانتظام اسکول نے حکومت کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے چہارشنبہ کو کلاسیس دوبارہ شروع کردیئے ہیں۔ حکومت نے ہیڈماسٹر کو نوٹس جاری کی ہے۔ دسپور علاقہ میں ہتسربیریا بی سی رائے ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر برندابن گھاتک نے کہا کہ 10 ویں کے طلبہ کیلئے کلاسیس کا احیاء کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ لاک ڈاؤن کے سبب اُن کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔