بنگال الیکشن:کانگریس کے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری،آزاد سمیت جی 23 کے کئی لیڈران کے نام نہیں

,

   

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے اپنے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کردی ہے۔اس فہرست میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی،نوجوت سنگھ سدھو سمیت پارٹی کے 30 بڑے نام شامل ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ حال ہی میں راجیہ سبھا سے ریٹائر ہوئے غلام نبی آزاد اور جی 23 کہے جارہے گروپ کے کئی لیڈروں کے نام نہیں ہیں۔پارٹی نے بنگال کے انتخابی دنگل میں لیفٹ اور انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ مل کر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی این سی کی طرف سے شیئر کی گئی آفیشیل جانکاری کے مطابق کانگریس کے یہ لیڈران تشہیری مہم چلائیں گے۔یاد رہے کہ بنگال میں کل آٹھ مراحل میں ووٹنگ کا عمل پورا ہوگا۔