بنگال بی جے پی صدر کو ترنمول ورکرس کا زد و کوب

   

کولکتہ 30 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کو آج ترنمول کانگریس ورکرس نے مبینہ طور پر زد و کوب کا نشانہ بنایا جب وہ لیک ٹاون علاقہ میں چا چکرا پروگرام میں حصہ لے رہے تھے ۔ بی جے پی کے ایک ورکر نے یہ بات بتائی ۔ مسٹر گھوش اپنے پارٹی حامیوں کیساتھ یہاں مقامی افراد سے تبادلہ خیال کیلئے پہونچے تھے جب ترنمول کے کچھ وررکرس وہاں پہونچ گئے اور ان کے خلاف واپس جاو کے نعرے لگا رہے تھے ۔ اس موقع پر ترنمول اور بی جے پی ورکرس کے مابین دھینگامشتی اور دھکم پیل شروع ہوگئی جس میں بی جے پی ورکرس زخمی ہوگئے ۔ دھکم پیل کے دوران دلیپ گھوش کو بھی زد و کوب کیا گیا ۔ مسٹر گھوش نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس سے ترنمول کے کلچر کا پتہ چلتا ہے ۔ وہ صرف عوام سے ملاقات کیلئے یہاں پہونچے تھے اور اس طرح سے ترنمول کانگریس کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ ورکرس کو بری طرح مار پیٹ کی گئی ہے ۔