بنگال بی جے پی کو ایک اور جھٹکا! کالی گنج ایم ایل اے سومن رائے ٹی ایم سی میں شامل

   

کولکتہ :بنگال میں بی جے پی کو اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب پارٹی کے کالی گنج سے رکن اسمبلی سومن رائے نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے کولکاتا میں ریاستی وزیر اعلیٰ پارٹی کے لیڈر پارتھا چٹرجی کی موجودگی میں ٹی ایم سی کا دامن تھاما۔ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد سومن رائے نے کہا کہ ’’حالات کچھ ایسے تھے کہ مجھے کالی گنج سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ ناتھا لیکن میری دل و جان ٹی ایم سی سے وابستہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کاوشوں کی حمایت کرنے کے لئے میں نے دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کافی دنوں تک غیر حاضر رہنے کے لئے میں پارٹی سے معذرت خواہ ہوں۔