نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلہ کی رائے دہی سے قبل آج بی جے پی قائد سیانتن باسو اور ترنمول قائد سجاتا مونڈل خان پر ان کی حالیہ متنازعہ تقاریر کے باعث 24 گھنٹے کیلئے ان کی تشہیر پر پابندی عائد کردی ہے۔ اتوار کی صبح 7 بجے سے اس پر عمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دونوں قائدین پر مغربی بنگال کے کچھ بہار میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ سے متعلق انتہائی اشتعال انگیز ریمارکس پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔