بنگال میں بی جے پی نے ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لئے پوری طاقت لگا دی لیکن وہ شیرنی کی طرح لڑ رہی ہیں: سنجے راوت نے دیا بڑا بیان

,

   

شیوسینا کے رہنما و رکن راجیہ سبھا سنجے راوت نے کہا ہے کہ چار ریاستوں خصوصا آسام اور مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج قومی سیاست کی آگے کی سمت کا تعین کریں گے۔ سنجے راوت نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں ہے لیکن کانگریس اس کو سخت مقابلہ دے رہی ہے۔ راؤت نے کہا کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں ، لیکن وہ شیرنی کی طرح لڑ رہی ہیں اور “یقینن فاتح کے طور پر ابھریں گی”۔