بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ

   

کولکتہ : مغربی بنگال کے مشرقی مدناپور ضلع میںسویندو ادھیکاری کی ریالی کے موقع پر برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوگئی ۔ بی جے پی ورکرس کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ سویندو ادھیکاری کی ریالی میں شرکت کیلئے جارہے تھے ان پر ٹی ایم سی کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان پر خام دستی بم بھی پھینکے گئے جس کے نتیجہ میں کئی کارکن زخمی ہوگئے ۔ ایک دن قبل جنوبی کولکتہ میں چارو مارکٹ علاقہ میں ٹی ایم سی کا پرچم لے جانے والے کارکنوں پر شرپسندوں کی جانب سے سنگباری کی گئی تھی ۔ ان دونوں واقعات کے ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے سے انکار کردیا ہے اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔