بنگال میں پولنگ سے قبل 72 گھنٹے کی خاموشی

,

   

الیکشن کمیشن کا کورونا فیصلہ ، ممتا بنرجی کی تجویز مسترد
کولکتہ : الیکشن کمیشن نے آج کووڈکی وجہ بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ بنگال میں بقایا مرحلوں کی ووٹنگ میں رائے دہی سے قبل 72 گھنٹے تک انتخابی مہم خاموش رہے گا ۔ کمیشن نے کہا کہ شام 7 بجے اور صبح 10 بجے کے درمیان ریالیوں یا جلسوں کی اجازت نہیں رہے گا ۔ کمیشن کا یہ فیصلہ چیف منسٹر ممتابنرجی کی تجویز کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں ترنمول کانگریس سربراہ نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر تجویز رکھی تھی کہ اسمبلی انتخابات کے بقایا چاروں مراحل کو یکجا کرکے ایک ساتھ پولنگ کرادی جائے ۔ کمیشن نے اسے قانونی طورپر مشکل بتاکر مسترد کردیا ۔ ریاست میں مزید 159 نشستوں پر پولنگ باقی ہے ۔