بنگال میں کانگریس ۔ لیفٹ 77 نشستوں پر مقابلہ کریں گے

   

کولکتہ : کانگریس اور بائیں بازو محاذ نے مغربی بنگال کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 77 نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن پر اس اتحاد نے 2016ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ماباقی 217 نشستوں کی تقسیم کو 31 جنوری تک قطعیت دے دی جائے گی۔ کانگریس قائد پردیپ بھٹا چاریہ نے بتایا کہ 2016ء میں کانگریس نے 44 اور لیفٹ پارٹیوں نے 33 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔