بنگال کو انٹرنیشنل فلائٹس روکنے وزیراعظم سے ممتابنرجی کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

کولکاتہ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ انہوں نے ریاست کو آنے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کو روک دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے۔ ممتابنرجی نے مودی اور دیگر چیف منسٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مرکز سے غیرمنظم شعبہ کیلئے ریلیف پیاکیج کی درخواست کی ہے، جو موجودہ طور پر کورونا وبا کے سبب پریشان حال ہے۔