کورونا کے پیش نظر راج بھون میں سادہ تقریب ۔ تین وزراء نے آن لائین حلف لیا
کولکاتا: مغربی بنگال کے سابق وزیر خزانہ امیت مترا اور 42 نومنتخب ایم ایل اے نے کووڈ رہنما خطوط کی وجہ سے منعقدہ ایک سادہ تقریب میں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر جگدیپ دھنکر نے ان وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ تین کابینی وزراء میترا ، براتیا بسو اور رتن گھوش نے ورچوئل طریقے سے حلف لیا۔ گھوش اور بسو کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ وہیں بیماری کی وجہ سے الیکشن نہ لڑ نے والے مترا نے بھی ورچوئل طریقے سے حلف لیا۔ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی کی زیرقیادت حکومت کی پہلی دو مدت کار میں وزیر خزانہ رہے مسٹر متراکو دوبارہ وزیر بنائے جانے کے اشارے مل رہے تھے ۔ گزشتہ 5 مئی کو وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے والی بنرجی کی جانب سے نومنتخب وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم جلد کئے جانے کا امکان ہے ۔ نئی کابینہ میں اقلیتی برادری کے سات وزراء سمیت نو خواتین شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاست کے 20 اضلاع کے ممبران اسمبلی اوردرج فہرست ذات اور درج فہراست قبائل برادری کو بھی مناسب نمائندگی دی گئی ہے ۔حلف برداری کی تقریب کافی مختصر تھی اور وزراء نے تین مراحل میں حلف لیا ، اس دوران کورونا کے رہنما خطوط جیسے سماجی دوری اور ماسک لگانے پر عمل کیا گیا۔ نئی کابینہ میں سینئر اور نئے چہروں دونوں کو ترجیح دی گئی ۔ نئے وزراء میں مانس بھوئیاں ، ہمایوں کبیر (سابق آئی پی ایس) ، اکھل گیری ، رتنا ڈے ناگ ، بلوچک بارک ، مسز شیہولی ساہا ، منوج تیواری اور ویرابہا ہانسدا شامل ہیں۔ کابینہ میں 24 کابینہ اور 19 وزیر مملکت ہیں۔ اسکے علاوہ 10 آزادانہ چارج والے وزرا شامل ہیں۔کابینی وزراء میں سبرت مکھرجی ، پارتھ چٹرجی ، امت مترا ، محترمہ سادھنا پانڈے ، محترمہ جیوتی پریہ مالک ،بنکم چندر ہزاررا ، مانس بھوئیاں ، سومن کمار مہاپاترا ، ملے گھاٹک ، مسٹر اروپ وشواس ، مسٹر اُجول وسواس ، مسٹر اروپ رائے ، رتن گھوش ، مسٹر فرہاد حکیم ، مسٹر چندرناتھ سنہا ، سوہن دیو چٹرجی ، برتیا بسو ، پلک رائے ، ڈاکٹر ششی پانجہ ، مسٹر غلام ربانی ، مترا ، مسٹر جاوید احمد خان ، مسٹر سوپن دیوناتھ اور مسٹر صدیق اللہ چودھری شامل ہیں۔آزادانہ چارج وزراء میں بیچارم مننا ، سبرت ساہا ، مسٹر ہمایوں کبیر ، مسٹر اکھل گیری ، محترمہ چندریما بھٹاچاریہ ، محترمہ رتنا ڈی ناگ ، مسز سندھیارانی ٹڈو ، مسٹر بلو چیک بارک ، مسٹر سجیت بوس اور مسٹر اندرانیل سین شامل ہیں۔وزرائے مملکت میں مسٹر دلیپ منڈل ، مسٹر فخرالزماں ، مسٹر شیولی ساہا ، شری کانت مہتو ، محترمہ یاسمین سبینہ ، مسٹر بیربہا ہانسدا ، محترمہ جیوتسنا منڈی ، مسٹر ادھیکاری پریش چندر اور مسٹر منوج تیواری شامل ہیں۔