بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حزب اختلاف رہنماؤں کو لکھا خط، جمہوریت کو اور ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی

,

   

بنگال میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے ایک روز قبل ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط کے ذریعے ممتا نے حزب اختلاف جماعتوں سے جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔منگل کی شام نندی گرام میں انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد ، ٹی ایم سی رہنما ممتا بنرجی نے آج غیر بی جے پی قائدین کو ذاتی خط بھیجا۔ ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو جمہوریت کو بچانے کے لئے بی جے پی کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔ یہ خط ممتا نے 15 غیر بی جے پی قائدین کو لکھا ہے۔