یحییٰ نے کہاکہ مساجد کی چند کمیٹیوں نے قرنطین مراکز کے قیام کے لئے پہلے ہی فیصلہ لے لیا ہے
کلکتہ۔بنگال کے اماموں کی اسوسیشن نے ریاست کے مساجد اور مدرسہ کمیٹیوں پر زوردیا ہے کہ وہ کویڈ19قرنطین مراکز کے قیام اپنے جگہ چھوڑ دیں
۔ایک لیٹر میں اس کے چیرمن محمد یحییٰ نے 2600مساجد اور مدرسوں کی کمیٹیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس وقت کے سب سے بڑے بحران کے لئے قرنطین مراکز کے قیام کے حکومت کو اپنی جگہ دیے دیں۔ہزاروں کی مدد کے لئے اگر ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں تو ہم میں سے ہر ایک پچاس انسانوں کی مدد کریں۔
اسلام کے حقیقی تعلیما ت پر عمل پیرا ہوجائیں‘ انسانیت کی خدمات کرنے کے لئے تیار ہوجائیں“۔
یحییٰ نے کہاکہ مساجد کی چند کمیٹیوں نے قرنطین مراکز کے قیام کے لئے پہلے ہی فیصلہ لے لیا ہے۔
کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے ذرائع نے کہاکہ مذکورہ بنگالی بازار مسجد کمیٹی جو شہر کے گارڈن ریچ علاقے میں ہے اس تجویز کے ساتھ انتظامیہ سے رجوع ہوئے ہیں۔