کولکتہ: ایک شخص جس نے مبینہ طور پر مغربی بنگال کے پولیس ڈائریکٹر جنرل منوج مالویہ کا فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھول کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی تھی، اسے راجستھان سے ٹریس کیا گیا اور کولٹا کی بیدھان نگر سٹی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ جعلساز کی شناخت مغربی بنگال کے الور ضلع کے رہنے والے ریشم خان کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی پی کا فرضی سوشل میڈیا پروفائل سب سے پہلے بیدھا نگر سٹی پولیس کے پولیس والوں نے دیکھا۔ پروفائل کو تفصیل سے جانچنے پر اس کی صداقت پر شکوک پیدا ہوئے۔ اس لیے ڈی جی پی کے دفتر سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے پروفائل کے جعلی ہونے کی تصدیق کی۔بیدھا نگر سٹی پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا اس کے بعد ہم نے مجرم کا پتہ لگایا کہ وہ اس پروفائل کو راجستھان سے چلا رہا تھا۔ ہمارے آدمیوں کی ایک ٹیم راجستھان گئی اسے گرفتارکیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکتہ واپس لایا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لوگوں کو دھوکہ دینے اور پیسہ کمانے کی نیت سے ریاستی پولیس کے ڈی جی پی کا فرضی پروفائل بنایا تھا۔