بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ بھاری بارش کے دوران یہ جگہ زیر آب آجاتی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
بنگلورو۔ کرناٹک میں اقتدار کے مرکز ودھان سدطا سے ایک میل کے فاصلے پر کے آر سرکل انڈر پاس میں گہرے میں پانی میں ایک خاتون اس وقت ڈوب گئی جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ اتوار کے روز مذکورہ کار میں سفر کررہی تھیں۔
فیملی کے دیگر پانچ لوگو ں او رڈرائیور کو فائیر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے اہلکاروں نے ان لوگوں کی مدد کے ساتھ بچا لیاجو قلب شہر کے انڈر پاس کے اندر گہرے پانی میں پھنس گئے تھے۔
متاثرہ کے علاوہ دیگر کو سینٹ مارتھا اسپتال لے جایاگیا جہاں پربھانو ریکھا کی حیثیت سے جس خاتون کی شناخت ہوئی ہے اس کوڈاکٹرس کے مردہ قراردیا ہے۔
واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد چیف منسٹر سدارامیہ اسپتال پہنچے او رحالا ت کاجائزہ لیا۔ متوفی کے گھر والوں کے لئے انہو ں نے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور اسپتال میں جو لوگ شریک کئے گئے ان کے مفت علاج کا اعلان کیاہے۔
سدارامیہ نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی بنگلورو دیکھنے لئے ائی او رایک کار کرایہ پر حاصل کی تھی۔
بھانوریکھا انفوسیس میں کام کرتی تھیں۔موسلادھار بارش کے سبب انڈر پاس پر موجود بیریکیڈ نیچے گر گیاتھااور ڈرائیو رنے انڈر پاس سے گذر نے کا خطرہ مول لیا جو اسکو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا“۔
وہاں پر واقعہ کی رپورٹنگ کرنے والے رپورٹرس نے جب بھونو ریکھا کا علاج سے انکار کرنے کے متعلق ڈاکٹرس کی شکایت کی تو سدارامیہ نے کہاکہ وہ اس معاملے میں جانچ کرائیں گے اور کاروائی کریں گے۔
موقع پر موجود افراد کے مطابق کار ڈرائیور نہ پانی سے گزرنے کی کوشش کی تاہم انڈر پاس کے وسط میں پہنچ کر کار تقریبا ڈوب گئی تھی۔ گاڑیوں میں سوار افراد نے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے باہر نکل ائے۔
موسلادھار بارش اوراژالہ باری کے سبب پانی کی سطح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا۔ گھر والوں نے مدد کے لئے رونا شروع کردیاتو قریب میں کھڑے لوگ انہیں بچانے کے لئے پہنچ گئے۔انہوں نے ساڑیاں او ررسیاں پھینکی تاکہ انہیں تیراکی میں مدد ملے۔
پھنسے ہوئے افراد نے اوپر چڑھنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔جبکہ ان میں سے دو کو ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کے تیراکوں نے گھسیٹ کر باہر نکالا‘ دوسروں کو سیڑھی کے ذریعہ باہر لایاگیاتھا۔
زندہ بچ جانے والوں کو اسپتال منتقل کیاگی‘ جہاں پر انہوں نے بھانو ریکھا کومردہ پایا۔لواحقین نے جب بھانور ریکھا کی نعش دیکھا کو اسپتال میں ایک ماتم کی فضاء چھا گئی۔ایک اٹورکشا بھی کے آر سرکل میں پھنس گیا اور ایک خاتون مسافر ے گاڑی کے ٹاپ پر رسائی کے ذریعہ اپنی جان بچائی ہے۔
بچاؤ کاری کرنے والوں نے اس خاتون کی زندگی بھی بچائی ہے۔ درایں اثناء مجیسٹک کے قریب میں ایک اور زیر آب انڈرس پاس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ اپنی گاڑیوں کو باہر نکالنے کے لئے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
۔بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ بھاری بارش کے دوران یہ جگہ زیر آب آجاتی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔شہر میں اچانک بھاری بارش کے سبب متعدد مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔
مہالکشمی لے اؤٹ جو شہر کا معروف علاقہ ہے‘ پانی گھروں میں داخل ہوگیا‘ فرنیچر تباہ کردیا‘ گھروں میں رکھنے غدائی اجناس اور الکٹرانک سامان کو تباہ کردیاہے۔
بنگلور و مجالس مقامی کے ایک عہدیدار نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”سارے بنگلورو شہر سے درختوں کے گرنے او رپانی کے جمع ہونے کی ہمیں شکایتیں موصول ہوئی ہیں“۔