بنگلورو: دنیا کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ٹیکنالوجی مرکز، ممبئی چھٹے مقام پر

   

بنگلورو : 2016ء سے دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ابھرا ہے جبکہ ممبئی چھٹے مقام پر ہے۔ ڈیلروم ڈاٹ کام کے اعدادوشمار میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے جس کا تجزیہ لندن اینڈ پارٹنرس نے کیا۔ بنگلورو میں 2016ء میں سرمایہ کاری 1.3 بلین ڈالر تھی جو 2020ء میں بڑھ کر 7.2 بلین ڈالر ہوگئی۔ ٹیک وینچر کی عالمی سطح پر سرمایہ کاری میں بھی بنگلورو کو چھٹا مقام حاصل ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔