بنگلورو میں داخل ہونے کیلئے کورونا نیگٹیو رپورٹ لازمی

   

بنگلورو: کرناٹک میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ کے بعد حکام نے کئی سخت فیصلے کئے ہیں۔ چہارشنبہ تک کرناٹک میں کورونا کے تقریباً 1400 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے۔ 4 ماہ کے دوران یہ سب سے زیادہ بڑی تعداد ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ بنگلورو میں داخل ہونے کیلئے مسافروں کو آر ٹی پی سی آر نیگٹیو رپورٹ بتانا لازمی ہوگا۔ آنے والے دنوں میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ بنگلورو میں کوویڈ۔19 کے 60 فیصد کیسیس بین ریاستی مسافروں کی وجہ سے پھیل رہے ہیں۔ جو کوئی بنگلوروں میں اپارٹمنٹ، کامپلکس یا دیگر رہائشی علاقوں میں رہتے ہیں، ریاست کے باہر سے واپس ہونے کے دوران انہیں آر ٹی پی سی آر نیگٹیو سرٹیفکیٹ رکھنا ہوگا۔ اس وقت مہاراشٹرا، کیرالا، پنجاب اور چندی گڑھ سے آنے والے مسافروں پر یہ شرط لاگو کی گئی ہے۔ بڑے اپارٹمنٹس اور کامپلکس میں رہنے والوں کے ٹسٹ کروائے گئے تو کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔