بنگلورو میں زوردار آواز سے عوام میں خوف و ہراس

,

   

٭ بنگلورو میں دن میں 1:30 بجے انتہائی خوفناک و زور دار آواز سنائی دی۔ آواز سن کر عوام میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے زور دار آواز سنی۔ بیشتر شہریوں کا خیال ہے کہ یہ زلزلہ تھا۔ پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے بتایا کہ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس آواز کے ساتھ ہی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ہل گئیں۔ عہدیداروں نے زلزلہ کے امکانات کو مسترد کردیا۔ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سنٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ ایک علاقہ تک محدود نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر کے سنسرس کی جانچ کی گئی جس پر زلزلہ سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔