بنگلورو میں شدیدبارش،ایرپورٹ میں پانی داخل

   

بنگلورو:بنگلورو کے کمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے میں لگاتار ہو رہی بارش سے پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیدا ہو گیا، جس سے بین الاقوامی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز ہوائی اڈہ احاطہ ایک ’ٹاؤن بس اسٹینڈ‘ میں بدل گیا، کیونکہ بین الاقوامی مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے والے مقامی افراد مختلف ائیر پورٹ ٹرمینل کا اعلان کرتے پائے گئے۔زبردست بارش کے سبب ہوائی اڈے کے ٹرمینل کے پاس گھٹنے تک پانی بھر جانے سے مسافروں کو کافی پریشانی ہوئی، کیونکہ ٹیکسی گھنٹوں تک پھنسی رہی اور ان میں سے کچھ بند ہو گئی تھیں۔