بنگلورو میں پولیس کے حلیہ کے پتلے متعین

,

   

بنگلورو 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کی وردی والے پتلے نصب کئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ جب لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ انہیں دیکھنے والا کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں ہے تو وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ہم نے یہ پتلے اس لئے نصب کئے ہیں تاکہ عوام کو یہ شبہ ہو کہ یہ ٹریفک پولیس اہلکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تجرباتی اساس پر 30 پتلے نصب کئے گئے ہیں۔