٭ بنگلور ٹریفک پولیس کے چار ملازمین کو شراب پی کر گاڑی چلانے والوں سے آن لائن رشوت لینے پر خدمات سے معطل کردیا گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان ملازمین کو شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کی جانچ کرنے کی ذمہ داری بھی نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی انہیں محکمہ کی جانب سے الکومیٹرس حوالے کئے گئے تھے ۔ انہوں نے غیر مجاز طریقہ سے ڈیجیٹل پے منٹ کے ذریعہ جرمانے وصول کرتے ہوئے رشوت لی ۔ملازمین کے قبضہ سے 32ہزار روپئے نقد اور کئی ڈرائیورس کے لائسنس بھی برآمد کئے گئے ۔