فلم ایکٹریس ہیما کے بشمول 88 افراد کے نام شامل
حیدرآباد ۔12۔ ستمبر (سیاست نیوز) کرناٹک کی سنٹرل کرائم برانچ نے بنگلور میں 15 مئی کو ریو پارٹی سے متعلق عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جس میں 88 افراد کو بطور ملزم شامل کیا گیا ۔ بنگلور کے قریب فارم ہاؤز میں ریو پارٹی پر پولیس نے دھاوا کرکے تلنگانہ ، آندھرا و کرناٹک کی کئی اہم شخصیتوں کو حراست میں لیا تھا۔ تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ بعض شخصیتیں پارٹی میں شریک تھیں۔ فلم ایکٹریس ہیما کرشنا وینی بھی پارٹی میں شامل تھیں۔ عدالت نے پولیس چارج شیٹ کو تاحال قبول نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلور کی ریو پارٹی میں فلمی اور صنعتی شخصیتوں کی شرکت کے سبب کافی تشہیر حاصل ہوئی تھی ۔ تحقیقاتی عہدیدار نے 1086 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم ایکٹریس ہیما نے ڈرگس لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے پارٹی کے تمام شرکاء کا ڈرگ ٹسٹ کرایا گیا جس میں ایکٹریس ہیما کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔ چارج شیٹ میں 88 ملزمین کے نام شامل ہیں۔ پارٹی آرگنائزر کے طورپر 9 افرادکی نشاندہی کی گئی جن میں چتور کے ڈینٹسٹ رندھیر بابو اور ایک نائجرین شہری شامل ہے۔ 1