بنگلورو 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے بعد ملک بھر میں جاری احتجاج کے دوران بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے خواتین کو حفاظت خود اختیاری کیلئے مرچی کا اسپرے ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنگلور میٹرو کے چیف پی آر او بی ایل یشونت چاوان نے توثیق کی کہ میٹرو اسٹیشنوں پر سکیوریٹی اسٹاف کو ہدایت دی گئی کہ وہ خواتین کو ٹرینوں میں مرچی کا اسپرے ساتھ رکھنے کی اجازت دیں۔