بنگلور کی ڈاکٹر سلمیٰ سہانہ امریکن اکیڈیمی آف نیرولوجی ایوارڈ کیلئے منتخب

   

منگلور (کرناٹک) ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلمیٰ سہانہ جو فی الحال سوپر اسپیشالیٹی نیرولوجی ایس ایس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس اینڈ ریسرچ سنٹر داونگری میں زیرتعلیم ہیں۔ امریکن اکیڈیمی آف نیرولوجی کے باوقار 2019ء بین الاقوامی اسکالرشپ ایوارڈ کیلئے منتخب کی گئی ہیں۔ انہیں ان کی تعلیم کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اسکالر شپ منظور کیا گیا ہے جو سریبرل بینس ٹرامبوسیس کیلئے ہے۔ وہ منگلور کی متوطن ہیں۔ ڈاکٹر سلمیٰ نے ایم بی بی ایس فادر مولر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منگلور سے مکمل کیا جہاں انہیں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس کے دو طلائی تمغے حاصل ہوئے۔