بنگلور کے آئی سی ڈی وائٹ فیلڈ میں 35ویں آکسیجن ایکسپریس پہنچی

   

بنگلور۔ کرناٹک میں منگل کے روز یہاں اِنلَینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی) میں 35 ویں آکسیجن ایکسپریس چھ کرایوجینِک کنٹینروں میں 98.09 ٹن لکوِڈ میڈیکل آکسیجن لے کر پہنچی۔ کرناٹک کو ابھی تک ریل روٹ کی جانب سے 3959.51 ٹن لکوڈ میڈیکل آکسیجن ملا ہے ۔ انڈین ریلوے نے اب تک 424 آکسیجن ایکسپریس چلائے ہیں۔ ان آکسیجن ایکسپریس سے 1748 ٹینکروں کے ذریعہ 30455 ٹن سے زیادہ لکوڈ میڈیکل آکسیجن پورے ملک میں پہنچائے گئے ہیں جن سے 15 ریاستوں کو کووڈ کیخلاف جنگ لڑنے میں انھیں راحت ملی ہے ۔