بنگلہ دیشی ٹیم کی خصوصی طیارے سے پاکستان آمد

   

ڈھاکہ ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دورہ پاکستان کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم رات خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 24 جنوری کو ہوگا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے پروگرام میں تھوڑا ردو بدل ہوا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کمرشل فلائٹ کے ذریعے 23 جنوری کو لاہور پہنچنا تھا لیکن اب ٹیم کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لا یا جارہا ہے تاکہ کھلاڑی طویل مسافت سے بچ سکیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم اپنی ایئرلائن کی خصوصی پرواز سے آئے گی-