بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی ہڑتال ختم، اگلے مہینے ہونگی ہندوستان نے ساتھ سیریز، روہت شرما کرسکتے ہیں ہندوستان کی کپتانی

,

   

بنگلہ دیش میں اچانک کرکٹ کا بحران پیدا ہوگیا تھا، کئ مطالبات کو لے کر سنئیر کھلاڑیوں سمیت 60 دیگر کھلاڑی بھی گیارہ اہم مطالبات کو لے کر ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ذمہ دار نظام الدین چودھری نے ہڑتال ختم ہونے کی تصدیق کی ہے اب بنگلہ دیشی ٹیم طئی شدہ پروگرام کے مطابق ہندوستان ائے گی، ہڑتال کی وجہ سے یہ سیریز کینسل ہونے کو تھی۔ چودھری نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں، مستقبل میں اس پر عمل کیا جائے گا۔

آپ کو بتادیں سنئیر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشفق الرحیم بھی تھے، بدھ کی رات بنگلہ دیش بورڈ کی سنئیر کھلاڑیوں کے ساتھ اجلاس بلایا گیا، جس میں سبھی معاملات حل کرنے کا تیقن دیا گیا۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے بورڈ کے سامنے جو 11 مطالبات رکھے تھے ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے فرنچائزی ماڈل کو مسترد کرنے کے فیصلے کو واپس لینا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش بورڈ نے پچھلے دنوں فیصلہ لیا تھا کہ بی پی ایل میں ہر ٹیم میں کم سے کم ایک لیگ اسپنر ہونا ضروری ہے جس کے خلاف شکیب الحسن نے آواز اٹھائی تھی۔ حالانکہ بورڈ نے اب ان سبھی مانگوں کو ماننے کی بات کہی ہے اور اب ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش کی ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز طئے وقت پر ہی شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ اس ٹی20سیرز میں ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی ریسٹ لے سکتے ہیں اور سلامی دھواں دار بلے باز روہت شرما کو اس سیریز کےلیے کپتان بنائے جانے کے امکانات ہیں، البتہ وضاحت سے اب تک کوئی اعلان نہیں آیا ہے۔