بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ورلڈ کپ مہم ختم

   

Ferty9 Clinic

دوبئی : ایشیاء کی دو ٹیموں بنگلہ دیش اور سری لنکا نے T20 ورلڈ میں اپنی مہم آج ختم کرلی اور دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ سے خارج ہوگئیں ۔ البتہ سری لنکا نے دوسری کامیابی کے ساتھ اختتام کیا جبکہ بنگلہ دیش نے اپنا 5 واں و آخری میچ بھی ہارا ۔ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے ہرایا اور 4 پواننٹس کے ساتھ اپنی مہم ختم کی ۔ لنکا کے 189/3 کے جواب میں ویسٹ انڈیز 169/8 تک محدود رہا ۔ بنگلہ دیش کو آسٹریلیا نے ہرایا (تفصیل اندرونی صفحہ پر) ۔