ڈھاکہ ۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر ہندوستانی موقف کی حمایت کی ہے ۔ وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنا موقف ظاہر کیا ہے ۔ بنگلہ دیش کا مانناہیکہ آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنا ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اپنے اصولوں کے تحت ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کا حامی رہا ہے اور تمام ملکوں کے لئے ترقی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔آرٹیکل 370کی منسوخی کے ساتھ ہی کٹر حریف پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے رجوع ہوا لیکن اسے سوائے چین کسی بڑی طاقت کی تائید حاصل نہ ہوسکی ۔
