بنگلہ دیش ‘ طیارہ اغوا کی کوشش ‘حملہ آور کے ہتھیار کی تحقیقات جاری

   

ڈھاکہ 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے شہری ہوابازی حکام نے آج کہا کہ یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دوبئی جانے والے طیارہ کی اغوا کی کوشش کرنے والا شخص کس طرح اپنے کھلونے کے بندوق کے ساتھ طیارہ میں سوار ہوگیا تھا ۔ شہری ہوا بازی کے وزیر محبوب علی نے بتایا کہ ابھی یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا حملہ آور کے پاس کھلونے کی کوئی بندوق تھی بھی یا نہیں ۔ وہ طیارہ میں کیسے پہونچا تھا ۔