بنگلہ دیش میں اقلیتی طبقوں کے تحفظ کا مطالبہ

   

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں ہندو، عیسائی، بدھسٹ برادریوں کی کونسل نے اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر حکومت سے ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔کونسل کے جنرل سکریٹری رانا داس گپتا نے یہاں ایک بیان میں گزشتہ مارچ سے ستمبر تک فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔تشدد کے واقعات سے وابستہ حملہ آوروں کی شناخت حکمراں جماعت عوامی لیگ اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کی شکل میں کی گئی ہے۔