ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے شیر پور ضلع میں جاری بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے ، جس کی وجہ سے کم از کم سات لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ لاپتہ ہیں۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کو راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے فوج کو بلانا پڑا۔مقامی اخبار ‘ڈھاکا ٹریبیون’ کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث 28 یونینوں اور شیرپور کے پانچ اُپ اضلاع یا سب ڈویژنوں میں پھیلے 200 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں، جس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پینے کے پانی سے محروم ہیں۔