بنگلہ دیش میں بس اور ٹرک کی زبردست ٹکر ،6کی موت

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں جمعرات کی صبح ڈھاکہ- ماوا ایکسپریس وے پربس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے حوالے سے سری نگر پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج (او سی) ہدایت الاسلام بھوئیاں نے یہ اطلاع دی۔افسران نے بتایا کہ یہ واقعہ منشی گنج کے سری نگر کے علاقے شولوگھر میں آج صبح تقریباً 9 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اپنی منزل کی طرف گامزن تھی۔ اس دوران بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر کے سبب دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔