بنگلہ دیش میں بی آر اے سی کے بانی فضل حسن عابد کا انتقال

   

ڈھاکہ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش رورل ایڈوانسمنٹ کمیٹی
(BRAC)
کے بانی فضل حسن عابد کا ڈھاکہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔ بی آر اے سی کو دنیا کی چند عظیم ترین این جی اوز میں شمار کیا جاتا ہے۔ مرحوم لندن یں اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے تربیت یافتہ تھے تاہم 1971ء میں جب بنگلہ دیش میں جنگ چھڑ گئی تو انہوں نے اس وقت کی پٹرول کی مشہور و معروف کمپنی Shell سے جہاں انہیں بہترین تنخواہ ملا کرتی تھی، کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔